ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان);252;مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی انیشیٹیوز کے تحت ضلع کے 50بنیادی مراکز صحت اور تمام دیہی مراکز صحت کو 24;47;7کیا جارہاہے جس کیلئے پانچ آر ایچ سی میں ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی بلاک کی سروسز فراہم کی جائیں گی ;252; تعمیراتی کام اور افرادی قوت کی فراہمی کیلئے جولائی 2019کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ;252; انہوں نے یہ بات سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں پرائم منسٹرانیشیٹوپروگرام کی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتائی;252; انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹرانیشیٹو کے تحت ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کے آٹھ اضلاع کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ ہو ں گے ;252; منصوبہ کے تحت مراکز صحت میں ماں اور بچہ کی بہتر صحت پر توجہ دینے کیلئے تعمیراتی کام کے ساتھ جدید طبی آلات اور سپیشلسٹ فراہم کیے جائیں گے دیہی مراکز صحت چوٹی زیریں ، سرور والی ، شادن لنڈ ، ٹبی قیصرانی اور وہوا میں عمارتوں کی تعمیر کا 90فیصد کام مکمل کر لیاگیا ہے اور ضلع کے 23بی ایچ یوز کو 24گھنٹے فنکشنل رکھا جائے گا اور چھ بی ایچ اوز میں 12گھنٹے کیلئے او پی ڈی کی سروس فراہم کی جائے گی ;252;سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اورڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی یچ پروگران ڈاکٹر زوہیب حسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائم منسٹر انیشیٹیو پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ چائلڈ سپیشلسٹ 23مرد وخواتین میڈیکل آفیسرز ، 30نرسز ، ڈسپنسرز ،55 ایل ایچ ویز ،97 آیا اور 57سکیورٹی گارڈ سمیت 259افرادی قوت کی بھرتی کی جارہی ہے ;252; محکمہ صحت کو 2023تک انڈیکیٹرز کے حصول کیلئے ٹائم لائن بھی دی گئی ہے ;252; اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی زاہدہ نواز ، ڈی ایچ او ز ڈاکٹر ریاض ملک ، ڈاکٹر محمد سعید ، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر کامران اصغر اوردیگر موجود تھے