لاہور ۔ تونسہ شریف اور کوہ سلیمان میں 60 فیصد سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ جبکہ لیٹ انرولمنٹ پر پرائمری سکولوں میں بڑے بچے زیرتعلیم ہیں۔ پرائمری سکولوں میں کمروں کی کمی کی وجہ سے اضافی کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل یہی منصوبہ سابق دور حکومت میں شروع کیا جانا تھا۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سابق حکومت کا منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جا سکا تھا۔ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جانا تھا۔
موجودہ حکومت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اضافی کمروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کرے گی۔ پرووینشنل بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 1400 سے زائد کمرے۔تعمیر کئے جائیں گے۔ اضافی کمروں کی تعمیر پر2 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ کی لاگت آئے گی جبکہ پرائمری سکولوں کے لئے اضافی کمرے ضلع تونسہ شریف اور کوہ سلیمان میں تعمیر کئے جائینگے۔ کمروں کی تعمیر کا مقصد سکولوں سے باہر بچوں کو پرائمری سکولوں میں لانا ہے۔