لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسےچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی(سی پیک) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور کارپوریٹ زرعی فارمنگ پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے، پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں اوران زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،سی پیک پراجیکٹس سے معیشت بہترہو گی ۔
عاصم سلیم باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں ، پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے، پنجاب میں زرعی شعبے میں بے پناہ پوٹنشل ہے،سی پیک کے تحت کارپوریٹ زرعی فارمنگ کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے ۔