اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق فیصل عزیز نامی شخص نے نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور راہگیروں نے آگ بجھائی اور شدید زخمی حالت میں پمز کے برن یونٹ منتقل کیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد فیصل دم توڑ گیا۔
Source:
ایکسپریس نیوز