وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سرکار کے قبضے اور کشمیریوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور نریندر مودی کو عالمی سطح پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روندتے ہوئے کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، دوطرفہ معاہدوں کی موجودگی میں کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چنگیزیت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے۔