لاہور ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر مایوسی ہوئی، اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا۔ وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نامناسب قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے، ارکان پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب خوشحالی واپس آئے تب ہی ایسے اقدامات کا جواز بنتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے پر اپنا ردعمل ان الفاظ میں دیا "جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے”۔ انھوں نے مزید کہا کہ "اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا”۔