لاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرریکارڈ پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کیخلاف اقدامات کئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کیخلاف 124 اے کے تحت کارروائی کاحکم دے،عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کاریکارڈطلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرریکارڈ پیش کریں ۔