اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ ثاقب نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیاہے ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور یہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی جس کی درخواست اٹارنی جنرل کے ذریعے کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے عدالتی نظام کی مضبوطی کیلئے تعاون فراہم کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ٹیکس وصولی میں زیرالتوامقدمات پردرپیش مشکلات سے آ گاہ کیا اور ٹیکس وصولی میں زیرالتوامقدمات پردرپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صحت،مفت تعلیم،ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کی یقین دہانی بھی کروائی ۔انہوں نے چیف جسٹس کو مشترکہ مفادات کونسل کی واٹرپالیسی سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی صاف پانی ، تعلیمی نظام، سیوریج اورماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس ملاقات میں کہا کہ ٹیکس سے متعلق امورکوفاسٹ ٹریک پردیکھاجائےگا ، جبکہ ٹیکس اورایف بی آرسے متعلق زیرالتوامقدمات کاجائزہ لیں گے اورعدلیہ اپنی آئینی ذمہ داری بلاخوف وخطراداکرے گی۔
source