اسلام آباد ۔ نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ہوٹل ، پٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ خورشید شاہ پرکوآپریٹوسوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیرقانونی طور پر اپنے نام کرانے کاالزام بھی ہے۔خورشید شاہ کے خلاف سات اگست کو تحقیقات کا آغاز ہوا تھا ۔ خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا ۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن