لاہور۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد سے فاصلہ اختیار کرلیااورآج کے اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا، جماعت اسلامی کاکہنا ہے کہ نیب بچاﺅ اور کرپشن بچاﺅ ایجنڈے پر چلیں گے تو ہم اس کا حصہ نہیں،عوامی ایشوز پر تحریک چلائی جائے تو ساتھ دینے کو تیار ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد سے فاصلہ اختیار کرلیااورآج کے اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپوزیشن کے ساتھ چلنے کی بھی شرط رکھ دی،ذرائع جماعت اسلامی کاکہناہے کہ نیب بچاﺅ اور کرپشن بچاﺅ ایجنڈے پر چلیں گے تو ہم اس کا حصہ نہیں ،عوامی ایشوز پر تحریک چلائی جائے تو ساتھ دینے کو تیار ہیں ،جماعت اسلامی کی قیادت کی جانب سے جے یو آئی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن