کراچی (مانیٹرننگ ڈیسک )نیب آرڈیننس 1999کے خاتمے کا اقدام سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سمیت رہنماوں سمیت چھ درخواست گزار وں نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی قانون کی موجودگی کے باوجود سندھ حکومت نے نیب قانون کا بل پاس کر کے قانون بنا یا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 143کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت اس اقدام سے اپنے رہنماﺅں کی اربوں روپے کی کرپشن بچانے کی کوشش کر رہی ہے لہذا اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کا نیب قانون کرپشن چھپانے سازش ہے ،بل کو فوری طور پر پاس کرایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت کو بچانے کے لیے نیب قانون 1999منسوخ کر کے صوبائی حکومت نے بل پاس کرایا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس بل پر عملدرآمد روک کر نیب کے وفاقی قانون پر عملدر آمد کیا جائے گا ۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/karachi/11-Aug-2017/624137