اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی ’نیونیوز‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تو اس موقع پر زلفی بخاری کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا کیونکہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا جس کے بعد عمران خان کو تین گھنٹے ایئر پورٹ پر انتظار کر نا پڑا تاہم زلفی بخاری کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے سکریٹری داخلہ کی ہدایت سے نکالاگیا ہے جبکہ اس میں نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کردار ادا کیاہے ,ساتھ یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ نگراں وزیرداخلہ عمران خان فاﺅنڈیشن کے ممبر بھی ہیں تاہم اب نجی ٹی وی نیونیوز نے خبر جاری کی ہے کہ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے اور مستعفیٰ ہونے کی وجہ بھی مبینہ طور پر زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے الزام کے بعد ان پر ہونے والی تنقید ہے۔