لاہور . چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے معاملے کو گورکھ دھندا نہ بنایا جائے، خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کو چاہئے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کھلے دل کا مظاہرہ کریں۔ انکا کہنا تھا علاج کی خاطر باہر جانے کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے، اس لئے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے۔
Source:
لا ہور نیوز