لاہور ۔ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے بڑے ٹیسٹ کی تیاریاں کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بڑی سرنج کے ذریعے نواز شریف کا بون میرو اسپریشن کیا جائے گا۔
بون میرو اسپریشن سے دو بڑی بیماریوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ بون میرو ٹیسٹ کے ذریعے مدافعتی سسٹم کی خرابی اور بلڈ کینسر کی کنفرمیشن ہوسکتی ہے۔
Source:
لاہور نیوز