اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہیں، جوبھی پارٹی حکومت میں آئے گی اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے ، نوا ز شریف ڈبل گیم کھیلتے ہیں ، یہ پہلے بھی گیم کھیلتے تھے اور آج بھی گیم کھیل رہے ہیں پرویز مشر ف کو ملک سے نکالنا میرے لئے بہت ضروری تھا میں مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا ،میں جیل میں تھا اور میاں نواز شریف ججوں کے ساتھ ملکر سازشیں کیا کرتے تھے ، جب بے نظیر بھٹو کٹہرے میں کھڑی ہوتیں تو یہ کیا کرتے تھے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ فاٹا انضمام ملک وقوم کے حق میں ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف پنجاب نہیں لے سکتے تھے لیکن ہم نے ان کو پنجاب میں حکومت بنانے میں مدد دی ۔ ہماری پارٹی کے لوگ اب بھی جیل میں ہیں، نواز شریف بتائیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا کسی اور کے ساتھ ، آصف زرداری نے کہا کہ فضل الرحمان سمجھدار آدمی ہیں ان کے ساتھ ڈائیلاگ کیا جا سکتا ہے ، ہم نے الیکشن کمیشن کو مضبوط کردیا ہے ، نعیم الحق نے جو کیا ہے اس پر عمران خان کو اسے شاباش نہیں دینی چاہئے ۔اگر طاہر القادری عمران خان کو کندھا نہ دیتے تو وہ دھرنا نہیں دے سکتے تھے ، ہم نے وزیر اعظم کے لئے دو نام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی کو کٹہرے میں دیکھ کر ہمیں خوشی نہیں ہوتی لیکن جب بے نظیر بھٹو کٹہرے میں کھڑی ہوتی تھیں تو یہ کیا کیا کرتے تھے ۔