لاہور . گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہاہےکہ نریندرمودی کی انتہاءپسندی اورمظالم پراقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے،بھارت کے دوہری شہریت کےقانون میں ٹارگٹ مسلمان ہیں،مکار دشمن بھارت کے خلاف ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے،بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر پاکستانی حکومت قائد اعظم کے افکار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے۔
سینئر سول سرونٹس سےخطابکرتےہوئےگورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنےکہاکہ ملک کودرپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلئےگڈگورننس ناگزیرہے،ہماری حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سےمکمل طورپرپاک اوراِنہیں مضبوط بنایاجارہاہےکیونکہ اداروں کی مضبوطی سےہی ملک و قوم بھی مضبوط ہوگی،سول سرونٹس کو عوام کے دوست اور ہمدرد ہونا چاہیےآپ کاعوام سے رابطہ خوش اخلاقی پرمبنی ہوناچاہیےاورسب کوسب سےپہلےپاکستان کا مفادسامنےرکھناہے،ہم سب نےمل کرپاکستان کوجناح کا عظیم پاکستان بنانا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آج حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی فورسز اور 22کروڑ عوام نے ملکر ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا ہے اور پاکستان کے اندرامن قائم ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عسکری اورسفارتی محاذ پر بدتر ین شکست دی ہے،وزارت خارجہ کے افسران بھی بین الاقوامی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں۔ اُنہوں نے کہ اکہ پبلک سروس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی جڑی ہوئی ہے۔