لاہور ۔ ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہونے لگے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 اموات ہوئی ہیں ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 تک جا پہنچی۔ملک میں فعال کیسز 5 ہزار 936 رہ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 591 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 946 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 140 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 690 ہو گئی۔
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 984, آزاد جموں و کشمیر 2441, گلگت میں 3297 ہو گئی،?ملک بھرکےاسپتالوں میں 97 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔
ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،ایم سی او سی کے مطابق اس وقت 995 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 اپریل سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آرہی ہیں۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار 66 اور اس کے باعث ہونے والی اموات 9 لاکھ 39 ہزار 192 ہوچکی ہیں۔ متاثرین میں سے 2 کرڑو 15لاکھ 44 ہزار 716 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ متاثرین میں امریکا 67 لاکھ 88 ہزار 147 متاثرین کے ساتھ سرفہرست ہے اور 50 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر آچکا ہے۔