ملتان ۔ سیشن کورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر2 سب انسپکٹروں سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ ایف آئی اے کے سب انسپکٹروں اسرار علی، غلام عباس، فٹ کانسٹیبلوں محمد نواز اور شاہ محمد کو گرفتار کرکے 7 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،
فاضل عدالت نے اغواء کیس میں عدالتی حکم عدولی کرنے پر تھانہ کینٹ کے ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفیق احمد اور ہیڈ کانسٹیبل مرید عباس کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،فاضل عدالت نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے ملزمان رمضان اور اسامہ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد مقدمہ کی پیروی نہ کرنے والے ملزم اسلم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، بجلی چوری کے ملزم تنویر کی عبوری ضمانت میں تھانہ لوہاری گیٹ پولیس سے 6 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے جنید حفیظ کیس وکلا کی حتمی بحث کے لئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم سرفراز کو اعتراف جرم کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے بجلی چوری کے ملزم راشدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔