ملتان , بہاولپور(صبح پا کستان)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سپاہی سے جنرل تک پاک فوج حربی صلاحیتوں سے لیس بہترین تربیت یافتہ فورس ہے ۔ مسلح افواج پاکستان کو درپیش کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کے لئے بھرپور تیار ہیں ۔ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے ۔ مشق سے اسٹرائیک کور کو انتہا تک صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیککور بہاولپور دورےا ۔ دورے کیکے دوران آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ بری اور فضائی افواج کی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مظاہرے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس دوران اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کو انتہاتک صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملا ہے ۔ سپاسی سے جنرل تک پاک فوج حربی صلاحیتوں سے لیس بہترین تربیت یافتہ فورس ہے ۔ مسلح افواج پاکستان کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلئے بھرپورتیار ہے ۔ پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں سعودی فوجی دستے اور پاک فضائیہ نے بھی حصہ لیا ۔ کور کمانڈرز، انسپکٹر جنرل ٹریننگ، کمانڈرآرمی آرڈنینس نے بھی مشقیں دیکھیں ۔ پاک فضائیہ کے سینئر حکام اور ڈپٹی کمانڈر سعودی بری فوج نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا ۔