ملتان ( صبح پا کستان ) پانچ سرائیکی جماعتوںپاکستان سرائیکی پارٹی، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد پارٹی، سرائیکی قومی کونسل، سرائیکستان قومی اتحاد اور سرائیکستان جمہوری پارٹی کے قائدین نے الگ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے سرئیکستان صوبہ محاذ کے قیام کے اعلان کر دیا ہے پانچ جماعتی اتحاد آئندہ عام انتخابات میں سرائیکستان صوبہ محاذ کے نام سے الیکشن میں حصہ لے گا بلکہ قومی شناخت پر مکمل جغرافیہ کے ساتھ سرائیکستان صوبہ محاذ کے نام سے اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد بھی کرے گا اس سلسلے میں سرائیکستان صوبہ محاذ کے عہدیداران کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اس ضمن میںسرائیکستان صوبہ محاذ کے نئے اتحاد کے لئے چیئرپرسن و قائد محترمہ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ، (ر ) کرنل عبد الجبار عباسی صدر، خواجہ غلام فرید کوریجہ چیئرمین، ظہور احمد دھریجہ شریک چیئر مین ، سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ منتخب کر لئے گئے ہیں جبکہ ان پانچ پارٹیوں کے علاوہ سرائیکی تحریک سے وابستہ دانشوروں ، متحرک سرائیکی رہنماﺅں ، وکلائ، صحافیوں پر مشتمل سینٹرل ایگزیکٹو ، سپریم کونسل اور جنرل کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار سرائیکستان صوبہ محاذ کے نومنتخب چیئر مین خواجہ غلام فرید کوریجہ ، سیکریٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ نے دیگر رہنماﺅں ملک اللہ نواز وینس، میر نذیر، پروفیسر شوکت مغل، حاجی احمد نواز سومرو، ممتاز جائی، مہدی الحسن شاہ، مظہر عباس کات کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف بالخصوص اس تحریک کے حوالے سے رہبر بننے کی بجائے رہزن بن رہی ہے اور سرائیکی تحریک کو ہائی جیک کرکے قومی شناخت پر صوبہ کے مطالبہ کی تحریک کو دفن کرنا چاہتے ہیں ہم ان کا یہ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے نہ تو ہم جنو بی پنجاب صوبہ کے نام سے کوئی صوبہ قبول کریں گے اور نہ ہی ان کے تجویز کردہ اس جغرافیہ پر کوئی صوبہ تسلیم کریں گے آج پاکستان کی بڑی جماعتیں اور سرائیکی وسیب کے وڈیرے جو دراصل سرائیکی وسیب کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار ہیں سامنے آکر اپنے مفادات کی خاطر تحریک انصاف میں شامل ہو کر سرائیکی قومی شناخت اور جغرافیہ کا حلیہ بگاڑ کر جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے 13اضلاع پر مشتمل صوبہ کی بات کر رہے ہیں جو کروڑوں سرائیکی عوام کو کسی صورت قبل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پہلے اعلامیہ میں یہ اعلان بھی کرتے ہیں کہ سرائیکستان صوبہ محاذ سرائیکی قومی شناخت مخالف صوبہ کے نام پر اگر کوئی جماعت سیاسی عمل کرے گی تو سرائیکستان صوبہ محاذ سیاسی طور پر عملی مزاحمت کرے گا تاہم ہم یہ کھلا راستہ رکھتے ہیں کہ اگر جن جماعتوں اور قوتوں نے ہمارا جزوی مطالبہ تسلیم کیا ہے تو ہم ان کو اپنا نقطہ نظر مزید سمجھانے کے لئے ان سے بات چیت کرنے کو تیار ہوں گے ہماری سرائیکی صوبہ کے قیام کے سلسلے میں عشروں کی جدوجہد پرامن، اور آئینی و جمہوری رہی ہے ہم نے سرائیکی وسیب میں ہمیشہ تشدد، لسانی تضادات کو کبھی پنپنے نہیں دیا اور نہ بوری بند لاشوں کی سیاست کی یہ خطہ اولیاءاللہ کا ہے جہاں محبت اور امن کا دستور رائج ہے ہمارا یہ مطالبہ دیگر صوبوں کی شناخت سے کسی طور مختلف نہ ہے شناخت پر مطالبہ قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ اور بین الاقوامی نظریات کے مطابق ہے ۔