ملتان ۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کا نوجوان بے روزگار ہے،حکومت کے 15 مہینے گزرنے کے باوجود صوبہ نہیں بن سکا،طبقاتی نظام کی وجہ سے جنوبی پنجاب جل رہا ہے ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انکا حق نہیں ملتا
سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ کسان پسینہ بہا رہا ہے مگراسکے باوجود اسکے اپنے بچے بھوکے سوتے ہیں ،موجودہ حکومت نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے،سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے،موجودہ حکومت کا ایجنڈہ صرف انتقام ہے،
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا کاشتکار سب سے زیادہ پریشان ہے،جنوبی پنجاب کا آج بھی وہی حال ہے جو پہلے تھا ،صوبہ جنوبی پنجاب بننے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ،جنوبی پنجاب میں تعلیم اورصحت کانظام ٹھیک نہیں،نہ ٹھیک کیا گیا،
سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی کابینہ میں ملتان سے نمایندگی موجود ہے، پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، یا پیپلز پارٹی، جنوبی پنجاب سے متعلق پالیسیوں میں فرق نہیں آیا۔کل بھی جاگیرداروں کا سیاست میں قبضہ تھا آج بھی ہے، آج بھی سیاست، تھانے، پٹوار خانے یرغمال بنے ہوئے ہیں، لوگوں کے چہروں پر مایوسی ہے۔