ملتان ۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ جاری کردیا گیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی ڈی کو دو ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔اعزازیہ کی مد میں 17 کروڑ 76 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے صوبے میں قیام امن کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور تخریب کاری کے کئی منصوبے ناکام بنائے۔
Source:
https://jang.com.pk/