ملتان ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی بہت اہم یونیورسٹی ہے، طویل مدت سے اسے بیرونی مداخلت، غنڈہ گردی قتل و غارت گری اور گروہی تعصبات کا شکار کر دیا گیا ہے.
اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان ہونہار کلیم سہو کو ناحق قتل کردیا گیا۔ پنجاب حکومت اقدام کرے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلیم اللہ کے گھر تعزیت کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ جامعہ زکریا اس شہر اور اس خطہ کی مادر علمی ہے جس نے ملک بھر کو افراد مہیا کئے لیکن افسوس ہے کہ ایک عرصہ سے یہ جامعہ منشیات فروشوں اور غنڈہ گرد عناصر کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس واقعہ کا ازخود نوٹس لینا ہوگا اور ملوث انتظامی افسران کو فی الفور برطرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کی سرپرستی کرنے والے افراد مقتول کا ساتھ دیں۔ انہوں نے بعد ازاں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سعید،ناظم جامعہ زکریا عبد القدیر سے بھی کلیم اللہ کی شہادت پر تعزیت کی۔