ملتان ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان 14 اکتوبر کو پولیس لائین میں دربار سے خطاب کریں گے
اس دوران پولیس شہداء کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ پولیس افسران اور ملازمین سے بھی ملاقات کرکے ان کے مسائل سنیں گے اور ان مسائل کے حل کے احکامات صادر کریں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان پولیس دربار کے دوران ملتان ریجن کے اضلاع ملتان، وہاڑی اور خانیوال کے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کریں گے بعد ازاں ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
Source:
https://jang.com.pk/