ملتان ۔ ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے بلیو ایئر لائن کی پرواز سے دبئی سے ملتان پہنچنے والے بلیک لسٹ مسافر وسیم اخترکو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بلیک لسٹ مسافر کوحراست میں لے لیاگیا،مسافر وسیم اختر بلیو ایئر لائن کی پرواز سے دبئی سے ملتان پہنچا، گرفتارملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ،ایف آئی اے نے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔