ملتان (صبح پا کستان ) غازی یونین واسا (سی بی اے ) کے زیراہتمام ڈائریکٹرریکوری واسا میں غفور کی مبینہ کرپشن،ملازمین کے ساتھ ناروارویے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز بھی واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں غازی یونین واسا کے صدر ملک وحید رجوانہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ڈائریکٹر ریکوری کے دفتر پر گندے انڈے بھی مارے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر جنرل سیکریٹری مہر عمر حیات ، عبد المالک قریشی، کامران خان، جاوید تھہیم، منیر بلوچ، اختر بلوچ، مجاہد پاشا سمیت دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈائریکٹر ریکوری کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کرپٹ بدعنوانڈائریکٹر میاں غفور ہر سرکل ہیڈ سے فی کس دو لاکھ روپے ماہانہ بھتہ طلب کرتا ہے حالانکہ ریکوری کا عمل دن رات محنت کرکے تین کروڑ سے زائد اکٹھا ہوتا ہے جو سرکاری خزانے میں جاتا ہے ایسے حالات میں فی کس سرکل ہیڈ مجموعی طور پر 28لاکھ روپے کہاں سے اسے دیں دوسرے محکمے سے تین سال کے لئے ڈیوٹیشن پر آنے والا کرپٹ ڈائریکٹر ریکوری تین کروڑ روپیہ لوٹ کر چلا جائے اس کا کون ذمہ دار ہو گا انہوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، نیب سے مطالبہ کیا کہاگر اس ایسے راشی افسر کا تبدیل نہ کیا گیا تو وہ نہ صرف ملتان بھر کی تمام یونین کونسل ،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کے ڈسپوزل بند کردیں گے اور اس وقت تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا جب تک کرپٹ ڈائریکٹرریکوری کا تبادلہ نہیں ہوجاتا اور کوئی ایماندار افسر تعینات نہیں کیا جاتا ہے
بشکریہ ۔ منصور حسین ہا شمی ملتان