ملتان۔ چوہدری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی انتظامیہ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے 200 پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ (پی پی ایز) مانگ لی ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے ایم ایس کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ کارڈیالوجی سینٹر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد مریض آتے ہیں کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان دستیاب نہیں صورتحال سے نمٹنے کے لیے لئے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس سمیت 200 سے زائد ملازمین کے لئے پی پی ایز فراہم کی جائیں تاکہ ملازمین اپنے لئے بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرسکیں۔
Source:
جنگ