ملتان . ڈپٹی کمشنر عامر خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نجی ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو کرونا ایس او پیز کے تحت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ا
نہوں نے نجی ہسپتالوں کو پیرا میڈیکل سٹاف اور وینٹی لیٹرز بھی مختص کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں گزشتہ روز محکمہ صحت کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور نجی ہسپتالوں کے منتظمین شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع ملتان کرونا وباءکے حوالے سے 11 حساس اضلاع میں شامل ہے ایمرجنسی پلان کے طور پر تمام ہسپتالوں کو بلاامتیاز آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نشتر میں 4 سو سے زائد بیڈز کرونا مریضوں کیلئے مختص ہیں تاہم نجی ہسپتالوں کی خدمات کے حصول کا مقصد ہنگامی حالات کیلئے تیار رہنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرواکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔اس موقع پر نجی ہسپتالوں میں کرونا وارڈز کے قیام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔