ملتان۔ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب کے 36اضلاع میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو تین پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے جانیوالے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کو روکنے کیلئے A، B اور سی پلان مرتب کئے گئے ہیں جن کے مطابق پلان Aمیں بیوروکریسی اور ڈپٹی کمشنرز صوبائی حکومت کی جانب سے آنیوالی ہدایت کی روشنی میں مختلف عمل سرانجام دے گی، وبا پھیلنے کی صورت میں پلان Bپر عمل درآمد کی جائے گا، پلان Bڈپٹی کمشنر صورتحال دیکھ کر مرتب کر سکے گا، جبکہ پلان Cمیں لاک ڈائون کیا جائے گا ۔
Source:
جنگ