ملتان (صبح پا کستان) تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حامد سعید کاظمی کا شکر گزار ہوں انہوں نے میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کیا اور زرداری کو خالی ہاته واپس جانا پڑا عمران خان کو اس ڈویلپمنٹ سے متعلق آگاہ کروں گا
ملتان میں سابق گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کی برسی کی تقریب کے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تها کہ حامد سعید کاظمی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اس فیصلے سے وہ ہمارے اور نزدیک ہو گئے ہیں…زرداری کو آج ملتان سے خالی ہاته واپس لوٹنا پڑا…سابق صدر زرداری نے حامد سعید کاظنی کو کہا کہ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑیں انہوں نے کہا کہ سیٹ کی خاطر خاندانی تعلق قربان نہیں کر سکتے ….حامد سعید نے زرداری کو کہا کہ اگر آپ مجه سے محبت کرتے ہیں تو میرے حلقے سے ٹکٹ دیں ملتان کا راستہ کیوں دکهاتے ہیں،،،،شاہ محمود کا مزید کہنا تها کہ مستبقل میں حامد سعید کاظمی کے ہمارے قریب آنے کے امکانات روشن ہیں،،،،حامد سعید نے زرداری کو جو انکار کیا اس سے متعلق عمران خان کو بتاوں گا….انہوں نے کہا تحریک انصاف اقتدار میں آکر علیحدہ صوبہ بنائے گی،،،ادهر مخدوم سجاد قریشی کی برسی کی تقریب دربار بہاالدین زکریا میں منعقد کی گئی،تقریب میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ مریدین کی کثیر تعداد بهی تقریب میں موجود تهی،اس موقع پر دربار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعا کروائی
روزنامہ دنیا کے مطابق ’’پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ بنوں گا ‘‘ شاہ محمود قریشی نے اس دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنالیا۔ حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے , انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کی یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی ملے گی ۔