ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پرکمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایس او پیز کی مانیٹرنگ اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا حکم جاری کیاہے،انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ شہری کورونا کنٹرول بارے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں۔ کورونا کو شکست دے کر ہی نارمل زندگی کی طرف لوٹا جاسکتا ہے اور اس کے لئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔اس موقع پر کمشنر شان الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 12مقامات میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں ملتان کے 3،وہاڑی 5،خانیوال4 اور لودھراں کے 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔
Source:
جنگ