ملتان ۔ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز رہنما عبدالباقی اتمان خیل ، نذر خان، جعفر خان، حاجی حاکم، جہانزیب خان و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں
وزیر اعظم عمران خان،چیف جسٹس اور آرمی چیف بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزسے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں انصاف فراہم کیا جائے ورنہ پورے بلوچستان کا پہیہ جام کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ AK موورز کو لاک ڈاؤن کے دوران بھی بند نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں۔
Source:
جنگ