ملتان (مانیٹرننگ ڈیسک ) ملتان میں نجی ہوٹل کی بالائی منزل سے گر کر غیر ملکی باشندہ ہلاک ہو گیا ۔
ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطابق ملتان کے نجی ہوٹل کی دوسری منزل پر رہائش پزیر جاپانی انجینئر مبینہ طور پر گر کر ہلاک ہو گیا جس کی لاش نشتر ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے ۔
حادثے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹل کو سیل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے تاکہ پتہ چل سکے جاپانی شہری کو مارا گیا ہے یا اس کی ہلاکت قدرتی طور پر گرنے سے ہوئی ہے ۔