ملتان ۔ سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔ ملتان کے مختلف تھانوں میں ماہ اگست کی نسبت ماہ ستمبر میں 3سو سے زائد مقدمات کا اندراج ہوا اس حوالے سے عدالتوں میں بھجوائی گئی مقدمات کی تفصیل بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کے مطابق اگست میں ملتان کے تھانوں میں 2480جبکہ ستمبر میں 2786مقدمات کا اندراج کیا گیا عدالتوں نے ایک ماہ کے دوران 980 مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں ایک ماہ کے دوران مختلف کیسز میں 582 ملزمان کو 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے وکلاء کا کہنا ہے کہ شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرائم پر قابو پانے کے لیئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔
Source:
https://jang.com.pk/