ملتان ۔ کوروناکی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والے فنکاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے ملتان آرٹس کونسل نے دس لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی۔ ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ملتان چوہدری طاہر محمود نے بتایا کہ سٹیج اور دیگرثقافتی سرگرمیوں کی کوروناوباءکے دوران بندش سے فنکاروں کی مالی مشکلات میں کمی لانے کے لئے حکومت نے پانچ ہزار روپے فی کس دینے کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت ملتان آرٹس کونسل نے ڈرامہ، کیلی گرافی، ہدایت کار،معاون ہدایت کار، ساؤنڈ والے سنگرز اور دیگرتمام کیٹیگریز کے فنکاروں اور سٹیج کے دیگرمتاثرہ ہنرمندوں میں شامل 200فنکاروں و ہنرمندوں کو چیک دیئے جاچکے ہیں جبکہ 64کو ادائیگی کیلئے ان کے بائیوڈیٹا اور دیگر معلومات کی چھان بین ہورہی ہے۔
Source:
جنگ