ملتان . امیر جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان و ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب مولانا محمد ایاز الحق قاسمی ،نائب امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان مولانا ابوبکر عثمان الازہری ،جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان الحاج زاہد مقصود احمد قریشی ،راؤ شمشاد علی ممبر مجلس شوری ضلع ملتان نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں قومی املاک کو نقصان پہنچانا ریاستی اداروں کے سربراہان کے گھروں کا گھیراؤ کرنا قومی اداروں کی گاڑیوں کو جلانا سیاست نہیں کھلی دہشت گردی اور پاکستان اور اسلام دشمنی ہے،جان بوجھ کر غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں خانہ جنگی کا ماحول بنایا جارہا ہے۔
Source:
https://jang.com.pk/