ملتان(پ ر) مختار اے شیخ ہسپتال نے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب میں پہلی سٹروک کانفرنس کرائی جس میں ملک بھر سے دماغی امراض کے ڈاکٹرز شریک ہوئے۔کانفرنس ڈاکٹر احتشام خالد(سینئر کنسلٹنٹ/ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیورولوجی مختار اے شیخ ہسپتال کی زیر نگرانی میں کرائی گئی۔ جن کو ابتدائی فالج کی تشخیص اور علاج میں مہارت حاصل ہے۔کانفرنس میں مختلف ڈاکٹرز نے فالج، اس کی علامات اور اس کے علاوج کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ فالج ایک عام بیماری ہے۔دنیا میں ہر سال تقریباً ڈیڑھ کروڑ لوگ فالج کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں یہ چھوٹی عمر سے لے کر بڑی عمر کے لوگوں کو ہو سکتا ہے اور خاص طور پر بڑی عمر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔فالج شدہ مریضوں کے علاج کو بہتر بنانے کے لئے ہر امراض اورنرسز کے علاوہ تھراپسٹ کا ہونابھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ ورزش ، بلڈ پریشر، شوگر کو کنٹرول کرنے ا ور تمباکونوشی سے پرہیز سے فالج کے ہونے کے امکان کو کم کیا جا سکتا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر سوالات اور جوابات کا سیشن رکھا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انہوں نے ہسپتال کی خدمات کو سراہا۔