ملتان ۔ سو سال پرانا بحری جہاز انڈس کوئین دریائے سندھ کے کنارے خستہ حالی میں کھڑا مزید شکست و ریخت کا شکار، یاد رہے کہ نواب آف بہاولپور سر صادق عباسی نے انڈس کوئین کو دریائے ستلج کی سیر کے لئے تیارکرایا تھا جسے اس وقت ’’ستلج کوئین‘‘ کہا جاتا تھا،جہاز کو 50 برس قبل آگ لگنے کی وجہ سے دریائے سندھ کے کنارے کھڑا کردیا گیا، ناکارہ جہاز کو ضلعی حکومت اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کاپوریشن آف پنجاب کی تجاویز پر بحال کرنےکا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن بھاری مرمتی تخمینے کی وجہ سے یہ منصوبہ شروع نہ ہوسکا،”انڈس کوئین “سے اس وقت تمام قیمتی اشیا اور دیگر سامان چرا لیا گیا ہے۔
Source:
جنگ