ملتان ۔ پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کی صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، پنجاب حکومت نے سٹینڈرڈ ایس او پی پیز جاری کردیئے ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ اداروں کو ایس او پی پیز پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایس او پی پیز میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر آگاہی مہم چلائی جائے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ اداروں میں علیحدہ علیحدہ شکایت سیل بنائے جائیں۔
Source:
جنگ