ملتان .جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پبلک سروس کمیشن اس سال مارچ سے اپنا کام شروع کر دے گا۔
تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب گورنر پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے علیحدپبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن کا دفتر ملتان میں بنایا جائے گا جبکہ چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں پبلک سروس کمیشن جوامتحان لینے، پیپر پرنٹنگ اور سیٹنگ میں خود مختار ہو گا،رواں سال مارچ کے تیسرے ہفتے میں کام شروع کر دے گا۔ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو دور دراز کے شہروں میں جاناپڑ تا تھالیکن اب جنوبی پنجاب میں کمیشن کے قیام سے وہاں کے نوجوانوں کی مشکلات اس حوالے سے بالکل نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کوکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔