ملتان ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا ادھورا خواب پیپلز پارٹی پورا کرے گی،
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران آج بھی بکری اور انڈے کی سیاست کر رہے ہیں،سونامی خان کے پاس قوم کے لیے صرف جھوٹی تسلیاں ہیں،حکمرانوں نے عوام سے روزگار کے ساتھ ساتھ آٹا،گھی،چینی بھی چھین لیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے حکمرانوں نے صوبہ بنانے کا وعدہ کرکے سب سیکرٹریٹ بھی نہ بنایا،جنوبی پنجاب کے ساتھ پہلے ن لیگ اور اب پی ٹی آئی نے دھوکہ کیا ہے،جنوبی پنجاب صوبہ کا ادھورا خواب پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پورا کرے گی۔
Source:
جنگ