ملتان ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناقص انکوائری کرکے بے گناہ قرار دینے والے انسپکٹر کو ناقص تفتیش کے نوٹس کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ تاہم پولیس انسپکٹر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ سہوکا کے مطابق ملزم محمد حسین نے رشتے کے تنازع پر متاثرہ افضل پر تیزاب پھینک دیا تھا تاہم انسپکٹر و تفتیشی افسر اعجاز مبشر نے کیس کی ناقص انکوائری کی اور ملزم کو بے گناہ قرار دیا تھا جس پر ملزم بری ہوا۔
Source:
جنگ