ملتان۔ صدر جنوبی پنجاب مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا ہے کہ سب سیکرٹریٹ کے نام پر تبدیلی سرکار نے جو عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائےوہ کم ہے،جنوبی پنجاب کے 16بے اختیار ایڈیشنل سیکرٹریز سوائےفوٹو سیشن کے علاوہ اور کچھ نہیں کررہے ان کے اس عمل سے جہاں قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے،ان کا کہنا تھا حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
Source:
جنگ