ملتان۔ چیف انجینئر ریلوے اوپن لائن شاہ رخ خان نے بھکر اور روجھان سیکشن میں ریلوے لائن اور اس میں موجود سلیپر تبدیلی کے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیاہے کہ مجموعی طور پر 98 کلومیٹر ریلوے ٹریک کے سلیپرز اور ریلوے لائن تبدیل کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ملتان اور ڈویزنل ایگزیکٹو انجینئر سکھر ڈویژن کو فزبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Source:
جنگ