ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ ملافضل اللہ کی ہلاکت ملک کے لیے بہتر ہے اور میری دعا ہے پاکستان میں استحکام آئے۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسندقوتوں میں شامل ہے اور ہم نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی پرکام کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے ملک میں استحکام آئے، ملافضل اللہ کی ہلاکت پاکستان کے لیے بہتر ہے۔