لاہور ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مفت آٹا سکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں رہ چکی ہیں، ملک کا موجودہ نظام ڈلیور نہیں کر پا رہا، یہ نظام تباہ ہو چکا ہے ، کرپشن رچ بس گئی ہے۔ ملکی ادارے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے، سستا آٹا سکیم میں 84 ارب خرچ کئے گئے جن میں سے 20 ارب کرپشن کی نذر ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ غیر فطری لیڈر شپ ملک کے لئے سخت نقصان دہ ہے، پارلیمنٹ کا حصہ بننے کیلئے تعلیم، سیاسی و کاروباری تجربہ ہونا ضروری ہے۔ جب تک ملک میں حقیقی لیڈر شپ نہیں آئے گی تب تک مسائل کا حل ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام حکومت کو ضلعی سطح پر لے جائیں تو ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔