لاہور۔ مفتی عبدالقوی کو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر خوش مزاج اور زندگی کو انجوائے کرنے والا قرار دیا جاتا ہے اوراس کی وجہ متنازع سٹارز کے ساتھ تصویر بھی ہیں تاہم اس مرتبہ مفتی قوی نے کوئی سیلفی نہیں بنائی بلکہ اب تو سیدھی ان کی ایک غیر ملکی نوجوان خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو ہی وائرل ہو گئی ہے جس نے ہنگامہ برپا کر رکھاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ مفتی عبدالقوی ایک نوجوان چینی خاتون کے ساتھ پرجوش طریقے سے رقص میں مصروف ہے اور وہ اپنی کمر ہلا ہلاڈانس کرنے والی چینی خاتون کا ساتھ دیتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک موقع پر وہ خاتون کا ہاتھ پکڑ کر انہیں مغربی سٹائل کے ڈانس میں گھماتے بھی ہیں ۔ اس ویڈیو میں مفتی عبدالقوی اور چینی خاتون کے علاوہ دو اور بھی افراد کھائی دے رہے ہیں تاہم ابھی تک مفتی قوی کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔