لاہور۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کر نیوالی بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود اندرسےٹوٹ رہاہےجسکی وجہ سے نر یندر مودی اور انکے لوگ خوف کا شکار ہو کربےوقوفی والی باتیں کر رہے ہیں،دنیا میں بھارت کی جنگ ہنسائی ہو رہی ہے،سختی کےبغیرپاکستان میں لوگوں کوکورونا سےبچانےکیلئےگھروں میں رکھنا ممکن نہیں ہو سکتا، اس لیےحکومت کوسخت پالیسی بنانی چاہیے،بدقسمتی سےاپوزیشن جماعتیں قومی نہیں ذاتی مفادات کوسامنےرکھکر سیاست کر رہی ہیں۔
گور نر ہاؤس لاہورمیں پر یس کانفر نس سےخطاب کرتےہوئےگور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنےکہاکہ بھارت کشمیریوں اور انڈین مسلمانوں پر جو مظالم کر رہا ہےوہ دہشت گردی ہے،اسکے ذمہ داروں کیخلاف عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے اور سفارتی دباؤ کے ذریعے دنیابھارت کوایسےجر ائم سےروکے،پاکستان کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،بھارتی افواج جس طرح کشمیر یوں میں بے گناہوں کا قتل عام کر رہی ہے یہ جنگی جرائم ہیں، اس لیے انکے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے، الحمد اللہ افواج پاکستان دنیا کی بہتر ین افواج ہے اور دنیا میں امن مشن کی قیادت بھی افواج پاکستان ہی کر تی ہے،اگر بھارت نے کوئی حر کت کی تواس کو تاریخ ساز منہ توڑ جواب ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹر زاور دیگر طبی عملہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام سختی کے بغیر کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کر نے کو تیار نہیں، اس لیے حکومت کو کوئی سخت پالیسی اختیارکر نا ہوگی، جہاں تک لاک ڈاؤن میں نر می کا تعلق ہے تو یہ فیصلہ حکومت نے صرف اور صرف ملک کو معاشی مشکلات سے بچانے کیلئے کیا ہے مگر لوگوں کا خیال ہے کہ شاید ملک میں کورونا ختم ہو چکا ہے۔ اپوزیشن کے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا میں پہلے بھی اپوزیشن سے یہ اپیل کر چکا ہوں کہ یہ وقت سیاست کا نہیں کورونا کیخلاف متحد ہو کر لڑ نے کا ہے، اب بھی ان سے کہتاہوں وہ سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کر یں،ہم سب نے ملکر ہی ملک کو کورونا سے بچانا ہے۔