لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے 28 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے مشرف کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل کی سمری اور معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا خبر ہے اسلام آباد میں بھی کوئی درخواست دائر ہوئی، جو نظرثانی کی درخواست ہے اس میں آپ درخواست کیوں نہیں دائر کرتے، اس میں سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کو ہدایات دے رکھی ہیں۔
یاد رہے درخواست میں وفاق، وزارت قانون، خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔
Source:
لاہور نیوز