لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہبازشریف کو قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔
ضرور پڑھیں:”یہ بھول گئی ہے کہ یہ مسلمان ہے اور۔۔۔“ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ثناءبچہ کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی صدارت کیلئے شہبازشریف کا نام تجویز کیا جس کی مرکزی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی جس کے بعد شہبازشریف مسلم لیگ ن کے قام مقام صدر بن گئے ۔اس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔اور پارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف کومستقل صدربنانے کی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں دی جائے گی، ن لیگ کی جنرل کونسل کااجلاس 45 دن میں بلایاجائے گا،شہباز شریف کو 6 مارچ کو مستقل پارٹی صدرمنتخب کیا جائے گا
source..
https://dailypakistan.com.pk/27-Feb-2018/739059